ٹنڈوالہیار: متحدہ اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کی مرکزی تنظیم سازی کا سلسلہ جاری

  • 2 years ago
ٹنڈوالہیار (میڈیا رپورٹر) متحدہ اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کی مرکزی تنظیم سازی کا سلسلہ جاری، سنئیر جرنلسٹ سابق صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالحمید عباسی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نامزد ہو گئے۔

ڈاکٹر اے آر عباسی سنئیر وائس چیرمین ،غازی عبدالرشید عباسی مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔ مرکزی چیرمین کا انتخاب جلد عمل میں لایا جاے گا جبکہ مر کزی کابینہ میں دیگر ذمہ داروں میں مر کزی چیئر مین سردار ممتاز انقلابی عباسی ،سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر عبدالرشید عباسی، مرکزی نائب صدر محمد نظیر عباسی، مرکزی جنرل سیکٹریری غازی عبدالرشید عباسی، ڈپٹی جنر ل سیکٹریری وقار احمد عباسی ، مرکزی میڈیا کواڈنیٹر محمد نعیم عباسی،مرکزی چیف آرگنائیزر محمد شر یف عباسی، ایڈوکیٹ شمینہ عباسی مر کزی میڈ یا کواڈنیٹر ر لیڈیز ونگ صوبائی چیئر مین جلال الدین عباسی، صوبائی وائس چیئر مین علی نواز عباسی صوبائی صدر رفیق احمد کلہوڑو، جنرل سیکٹریر ی ڈاکٹر سعید احمد عباسی نامز دہو گئے۔

اس موقع پر مر کزی اطلاعات سیکٹر یری عبدالحمید عباسی نے ٹنڈوالہیار میں نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ متحدہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کی مر کزی مثاورتی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سال 2022کے مندرجہ بالا عہدیداروں کو منتخب کر کے ان کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت ایک جمہوری انداز میں اپنا کام سر انجام دے رہی ہے ۔ ہم اپنی قوم کو یکجا کر نے کے لیے متحدہو رہے ہیں اور پورے پاکستان میں تین کروڑ سے زائد خاندان عباسیہ کے فر د ملک کے کونے کونے میں آباد ہیں ، اِن تمام ہیروز کو یکجا کر نے کے لیے جہد وجہد کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ متحدہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے سر براہ سردار ممتاز انقلابی عباسی نے شب روز کی جہد وجہد بل آخر رنگ لارہی ہے۔جلدسندھ سمیت پاکستان کے دیگر صوبوں کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا اتحاد کسی بھی قوم و قبیلے اور سیاسی پارٹیوں کے خلاف نہیں ہے۔ ہم محبت بڑھاو اور نفر ت مٹاو کا پیغام لے کرآئے ہیں، ہم تمام قوموں اور قبیلوں کو اپنے ساتھ لیکر چلیں گے اور بلدیاتی انتخابات میں ہماری جماعت پورے ملک میں اپنے امیدوار گھڑے کرے گئی۔