Independence Day Was Celebrated with National Fervour in Isa Khel | #PAKasiaTV

  • 2 years ago
عیسیٰ خیل (عبدالرزاق خان، میڈیا رپورٹر) ملک بھر کی طرح تحصیل عیسیٰ خیل میں بھی یوم آزادی ِپاکستان قومی جوش و جذبہ اور شایان شان طریقہ سے منائی گئی ۔

تحصیل عیسیٰ خیل میں جشن آزادی کی تقریبات اور یومِ آزادی کے حوالے سے عوامی جوش و جذبہ کےبارئے میں پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ”عبدالرزاق خان“نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سابقہ وائس چئیرمین محمد زبیر خان، صدرسوشل ویلفئر سوسائٹی اور سول سوسائٹی عیسیٰ خیل نے شان دار جشن آزادی ریلی کا انعقاد کیا ۔صوفی بیکر اور سپر سٹور پر آزادی کیک کاٹا گیا اور پرچم کشائی کی گئی ۔اس کے بعد باقاعدہ آزادی ریلی نکالی گئی جس میں بچے، نوجوان، بزرگ ، سکول کے طلباء، سیاسی و سماجی کارکنان ، مذہبی تنظیمیں اور شہر کی عوام نےکثیر تعداد میں نے شرکت کی ۔قومی ترانوں اور ملی نغموں نے عوام کے جوش و خروش و جذبہ میں اضافہ کیا۔

آ زادی ریلی عیسیٰ خیل کی گلیوں سے ہوتی ہوئی ترگ شریف اختتام پزیر ہوئی۔ ترگ شریف مین روڈ پر حاجی محمد زبیر خان اور پیر صاحبزادہ علاؤالدین نے خطاب کیا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ مُلک پاکستان ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے، ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور اُن شُہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دے کر اِس مُلک کی حفاظت کی ۔

آخر میں پیر صاحب زادہ علاؤالدین نے مُلک پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے دعا کی۔

Recommended