Plantation campaign and the prestigious ceremony of Kashmir Exploitation Day

  • 2 years ago
عیسیٰ خیل (عبدالزاق خان،میڈیارپورٹر) — ٹول پلازہ داؤدخیل میں ایڈشنل آئی جی موٹر وے ریجن زبیر ہاشمی کی ہدایات پر زونل کمانڈر موٹر وے نارتھ ڈی آئی جی اشفاق خان کی زیر نگرانی شجر کاری مہم اور یوم استحصال کشمیر کی پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی سی پیک سیکٹر کمانڈر عتیق الرحمٰن تھے ۔

پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ”عبدالزاق خان“ نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا، اِس کے بعد ایک منٹ کی خاموشی اور سائرن کے ساتھ اقوامِ عالم کو کشمیر سے یک جہتی کا پیغام دیا گیا۔ ریلی میں شامل مختلف مکتبہِ فکر کے افراد نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کا عزم کیا۔ بعد ازاں مہمانِ خصوصی سی پیک سیکٹر کمانڈر عتیق الرحمٰن نے اپنے دستِ مُبارک سے پودا لگایا۔

اِس تقریب میں ضلع بھر کے میڈیا نمائندگان، فارسٹ آفیسر ثاقب اعوان ، موٹر وئے پولیس ، ایس پی، ضلعی انتظامیہ القائم کمپلیکس ہسپتال ، الفجر انسٹیٹیوٹ ، بیسٹ وے سیمنٹ ، میپل لیف سیمنٹ فیکٹری ، تارا یوریہ، ریسکیو 1122 کی ٹیم اور کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائےاور اس بات کا عزم کیا کہ سی پیک کے اضلاع میں شجر کاری مہم کو مزید بڑھانے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔

تقریب کے معزز مہمانوں کے لیے اعلیٰ ریفرشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ آخر میں ملک پاکستان اور سی پیک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

Recommended